لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپکیر قومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان حکومت سے نجات اور ملک میں پرامن تبدیلی کیلئے اپوزیشن کے پاس اجتماعی استعفوں سمیت کئی آپشن موجود ہیں مگر کوئی ماورائے آئین اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔