قاہرہ(آن لائن)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرینہ تنازعے کو طے کرنے کیلئے نئی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور انہوں نے گذشتہ کاوشوں کو وقت کا ضیاع قرار دےکر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قاہرہ میں یورپی کونسل کے صدر ہرمن وان رومپائے سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ''مشرق وسطیٰ کے تنازعے کو طے کرنے کیلئے ہمیں ایک نیا میکانزم وضع کرنا ہو گا ۔مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی جانب دلیرانہ اقدامات کا وقت آگیا ہے۔