جدہ ( امیر محمد خان سے ) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے ترجمان نے سعودی عوام اور حکومت کو خواتین کی شوری میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے ۔ واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے تیس خواتین کو سعودی مجلس شوری میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔