اسلام آباد (اے پی اے) طاہر القادری لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کے دوران کربلا کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے۔ اس دوران طاہر القادری نے شرکاءسے یہ عہد بھی لیا کہ وہ انہیں چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ مزید برآں طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران خاص طور پر طالبان کے حملہ میں زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا بھی ذکر کیا۔