لاہور / کراچی / اسلام آباد (آئی این پی) طاہر القادری کے لانگ مارچ نے پیر اور منگل کی درمیانی رات نہ صرف تمام بڑے بڑے حکومتی زعماءبلکہ ساری بڑی جماعتوں کے سربراہان کی نیند حرام کئے رکھی، صدر زرداری کراچی اور وزیراعظم پرویز اشرف کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمن ملک اور سکیورٹی اداروں کے اعلی حکام لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، عمران خان، کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہا، تمام سیاسی قائدین اپنے کارکنوں سے رابطے میں رہ کر ان سے رپورٹس حاصل کرتے رہے۔