طاہر القادری کا بین الاقوامی برادری کیلئے انگریزی میں 27 منٹ کا طویل خطاب

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منگل کو یہاں ڈی چوک سے بین الاقوامی برادری کے لئے خاص طورپر انگریزی میں خطاب کیا۔ طاہر القادری نے اپنے 27 منٹ کے انگریزی میں اپنے خطاب کے دوران دہشت گردی کے حوالے سے اپنا موقف اور اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو تفصیل سے ساتھ بیان کیا۔ طاہرالقادری نے اپنے خطاب کے دوران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلزپارٹی اور اتحادی حکومتوں کے 5سالہ دور اقتدار میں ہونیوالی کرپشن ، لوٹ مار اور 18کروڑ عوام کودرپیش مسائل کو کھل کر بیان کیا اور بتایا کہ وہ کن مقاصد کے لئے لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...