اسلام آباد (آئی این پی + این این آئی) رینٹل پاور کیس کے مدعی سیاسی رہنما¶ں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف اور (ق) لیگ کے فیصل صالح حیات نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے قوم کی فتح قرار دیا ہے۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ قوم کی فتح ہے، قوم کو اندھیرے میں رکھنے والے منطقی انجام تک پہنچ گئے ہیں، راجہ پرویز اشرف کے پاس کوئی قانونی، اخلاقی جواز نہیں کہ وہ عہدے کے ساتھ چمٹے رہیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے کوئی بوٹ نہیں، ایسی باتیں کرنے والے سپریم کورٹ کی کاوشوں کی توہین کر رہے ہیں، عدلیہ تمام تر بوٹوں سے آزاد ہے، فیصلے میں طاہر القادری جیسے لوگوں کے لئے پیغام ہے، کینیڈا میں بیٹھے لوگوں کی رنگ بازی نہیں چلے گی، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔