شمالی وزیرستان/ اسلام آباد (آئی این پی) تحریک طالبان پاکستان نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام اور پاکستان دشمن قرار دیتے ہوئے ان پر حملہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ تحریک طالبان نے اس سے قبل وزیرداخلہ رحمن ملک کی طرف سے طاہر القادری کو دھمکیوں کی تردید کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ منگل کو تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹیلی فون پر نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر القادری پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کو فروخت کرنے کیلئے سودا کرچکے ہیں۔ تحریک طالبان کے ترجمان نے طاہر القادری کو اسلام اور پاکستان دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ ہم اپنے دشمن پر کب حملہ کریں گے۔