پی ٹی وی کے تمام سینٹرز کی جی ایم کانفرنس 20 جنوری کو ہو گی

Jan 16, 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر) پی ٹی وی کے تمام سینٹرز کی جی ایم کانفرنس 20 جنوری کو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ اس جنرل منیجر کانفرنس میں لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ پشاور اور کوئٹہ سینٹر کے جنرل منیجرز پروگرام کے آئیڈیاز منظوری کے لئے پیش کرینگے۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کرینگے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرام پی ٹی وی سید شاکر عزیز بھی شریک ہونگے۔

مزیدخبریں