وزیراعظم کی گرفتاری کے حکم پر وکلا کے بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کے وکلا کی کئی تنظیموں نے وزیراعظم پرویز اشرف کی گرفتاری کے حکم کا خیرمقدم کیا ہے۔ حکم پر لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے جبکہ پاکستان بار کونسل نے فیصلے کے بعد نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی گرفتاری کے احکامات جاری ہونے کے بعد وکلا کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ بار میں جمع ہو گئی اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر وکلا نے مٹھائی تقسیم کی جبکہ فیصلے کو حق کی فتح قرار دیا۔ علاوہ ازیں پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور چاروں صوبائی بار کونسلوں اور ہائی کورٹ بارز کے نمائندے شریک ہوں گے۔ گرفتاری کے حکم کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ نواں شہر چوک پر پیٹریاٹ فورم اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما¶ں نے بھی بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔ رحیم یار خان میں بھی وزیراعظم کی گرفتاری کے حکم پر تحریک انصاف کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...