سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل فضل الرحمن کے پرویز اشرف اور نوازشریف کو فون

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے منگل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان سے ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ تینوں رہنماﺅں نے باہم رابطوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے ترجمان مولانا محمد امجد خان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور میاں محمد نوازشریف سے موجودہ حالات میں سیاسی کردار اور آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل ہوا تھا اور اس فیصلے کے بعد ساری صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...