قائداعظم ٹرافی: سیالکوٹ‘ راولپنڈی کی کامیابی کے امکانات روشن‘ علی اسد نے بھی ڈبل سنچری بنا لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ ٹیم کی اسلام آباد کےخلاف کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے۔ جیت کے لئے 94رنز درکار ہیںجبکہ 9 وکٹیں باقی ہیں۔ اسلام آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 217 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی، عماد وسیم 50رنزبناکر نمایاں رہے۔ علی خان نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 208 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 114رنزبنائے۔ ماجد جہانگیر 62 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ملتان کو لاہور راوی کےخلاف 241رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ لاہور روای کی ٹیم پہلی اننگز میں 248 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔راحت علی نے پانچ اور ذوالفقار بابر نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ملتان نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ عثمان لیاقت 65 اور ذیشان اشرف 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی منظور نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ کوئٹہ نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میںآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 483رنز بناکر ڈیکلئیر کر دی۔ علی اسد 210رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ عمران خان اور اکبر بادشاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ کر اچی وائٹس نے حیدرآباد کی پہلی اننگز کے سکور 304 رنز کے جواب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 467 رنز بنائے۔ فواد عالم 142ناٹ آﺅٹ اور محتشم علی 121رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راولپنڈی کو فیصل آباد کے خلاف کامیابی کے لئے 40رنز درکار ہیں اور ا س کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ فیصل آباد کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 130رنزبناکر آﺅٹ ہو گئی۔ راولپنڈی نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ عمر وحید 69 ناٹ آﺅٹ اور عدنان مفتی 63رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وقاص مقصود نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ لاہور شالیمار کو ایبٹ آباد کے خلاف 346 رنزکی برتری حاصل ہو گئی۔ ایبٹ آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 104رنز بناکر آﺅٹ ہوئی۔ اعزاز چیمہ اور ضیاءالحق نے چار چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ دوسری اننگز میں لاہور شالیمار نے ایک وکٹ کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ عمران بٹ 123اور فہد الحق 114ناٹ آﺅٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...