پرویز اشرف نے مستعفی ہونے کی بجائے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سردست مستعفی نہ ہونے اور نیب کورٹ میں اپنے خلاف کیس کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی و قانونی ماہرین نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مستعفی نہ ہوں سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔ نیب کے پراسیکیوٹر تحقیقات کرکے اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس بنتا ہے کہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے رائے دی ہے نیب کے چیئرمین کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کے بارے میں ملزم ہونے کا فیصلہ کریں گے اور ریفرنس دائر کریں۔
لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد (آج) بدھ کو درخواست ضمانت دائر کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نے آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی اور ان سے اس صورتحال سے نکلنے کی راہ دریافت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سمیت دیگر ماہرین قانون نے وزیراعظم کو ضمانت کروانے کی صلاح دی۔ ضمانت کے لئے درخواست دینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...