لاہور (نیوز ایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئیں گے‘ کھلاڑیوں میں یکجہتی اور اتفاق ہے ہم کلین سویپ کرینگے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ دورہ بھارت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت کے نتیجہ میں ہم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وجہ سے بھی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور جنوبی افریقہ کو بھی شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گی اتنی زیادہ مضبوط ہو گی۔