اگلے ہفتے سے قبل نائیجرین فوج مالی میں ہوگی :صدر گڈ لک جوناتھن

ابوجا (اے پی پی) نائیجریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے کہا ہے کہ عنقریب نائیجرین فوج مالی میں تعینات ہوگی۔ صدر جوناتھن نے کہا کہ ہماری ٹیکنیکل ٹیم پہلے ہی مالی پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نائیجرین فوج کا 600 اہلکاروں کا دستہ افریقین فورس میںشامل ہے ۔ افریقین فورسز کو مالی کے شمالی علاقہ کو باغیوں سے آزاد کرانے کا ٹاسک دے کر مالی بھیجا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن