اسلام آباد (اے پی اے) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے انگریزی خطاب کے دوران عدلیہ اور پاک فوج کی بار بار تعریفیں کیں۔ انہوں نے اپنے مارچ کو عدلیہ کی آزادی کی تحریک قرار دیدیا اور عدلیہ زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔ طاہر القادری نے حکمرانوں اور ارکان پارلیمنٹ پر کرپشن‘ لوٹ مار کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد ارکان پارلیمنٹ ٹیکس نہیں دیتے۔ انہوں نے فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
طاہر القادری اپنی تقریر میں فوج اور عدلیہ کی تعریف کرتے رہے
Jan 16, 2013