مالی میں فرانسیسی فوجی مداخلت کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے: افغان طالبان

Jan 16, 2013

کابل (اے ایف پی) افغان طالبان نے مالی میں فرانس کی فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فرانسیسی مداخلت کے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے۔ واضح رہے فرانس نے مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن کی مدد کیلئے اپنے دستے بھجوائے ہیں۔ طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ فرانس کو افغانستان اور عراق میں جنگوں میں شکست پر سبق سیکھنا چاہئے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ایسے وقت میں جب فرانس افغانستان سے اپنی فوج کے انخلاءکا عمل شروع کررہا ہے۔ اب لگتا ہے فرانسیسی حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ دوسرے خطوں میں پھیلانا چاہتی ہے۔ فرانس نے مالی کی مسلم قوم کیخلاف بغیر کسی قانونی جواز کے جنگ چھیڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور حکومتیں ایسی نسل کشی بند کرائیں۔

مزیدخبریں