لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز نے آج سے پنجاب کے ہسپتالوں میں آﺅٹ ڈور بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ مزید گرفتاریاں ہوئیں تو ایمرجنسی سمیت طبی سہولتیں بند کر دیں گے۔ گوجرانوالہ واقعہ میں گرفتار ڈاکٹروں کو فوری رہا کیا جائے، آﺅٹ ڈور کے باہر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔