لاہور (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں پل پل بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لئے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران کا اعلیٰ سطحی اجلاس طول پکڑتا گیا اور اُن کی اعلان کردہ چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل ہوتا رہا۔ پہلے پریس کانفرنس کا وقت دو بجے دوپہر مقرر تھا اسے چار بجے شام پر لے جایا گیا اور پھر وقت تبدیل کر کے شام پانچ بجے کر دیا گیا۔