سینئر صحافی ایاز امیر کا وزیرداخلہ رحمن ملک کیلئے ” وزیر کامیڈی امور“ کا لقب

Jan 16, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سینئر صحافی ایاز امیر نے وزیرداخلہ رحمن ملک کو ” وزیر کامیڈی امور“ کا لقب دیدیا۔ قادری لانگ مارچ پر ایک نجی ٹی وی پر تبصرہ کے دوران ایااز امیر نے کہا کہ رحمن ملک گزشتہ 2روز کے دوران جو بیانات دے رہے ہیں اس پر تو ان کا نام وزیرداخلہ کی بجائے ”وزیر کامیڈی امور“ رکھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ رحمن ملک نے اپنی حرکات سے پوری حکومت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

مزیدخبریں