ڈکار ریلی کے دس ویں مرحلے میں ارجنٹائن کے اورلینڈو تیرانووا کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ فاتح کھلاڑی نے تین سو پچاس کلومیٹر پر مشتمل فاصلے میں سپین کے نینی روما سے دو منٹ اور سات سیکنڈ کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن مجموعی برتری حاصل کرنے والے فرانس کے سٹیفن پیٹرہینسل کے حصے میں آئی۔ ادھر موٹرسائیکل ریس مرحلے میں سپین کے یوآن بریدا نے دس واں مرحلہ اپنے نام کیا، فرانسیسی رائیڈر کیرل ڈِسپرس ایک منٹ اور پندرہ سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر براجمان ہوئے۔ تیسری پوزیشن پر پرتگال کے پاؤلو گون کالویز نے قبضہ جمایا. موٹرسائیکل ریس میں فرانس کے کیرل ڈِسپرس نے پرتگال کے روبن فاریا سے ایک منٹ اور سینتیس سیکنڈ کے فرق سے مجموعی پوزیشن چھین لی۔
ڈکار ریلی کادسواں کارریس مرحلہ ارجنٹائن کے اورلینڈو تیرانووا نے اپنے نام کرلیا، جبکہ فرانس کے پیٹرہینسل کی مجموعی برتری برقرارہے۔
Jan 16, 2013 | 12:06