امریکی ریاست فلوریڈا میں سالانہ پائتھون چیلنج کا آغاز ہوگیا، اژدھے پکڑنے اوراس کا شکارکرنے کیلئے آٹھ سو شکاری میدان میں آگئے۔

فلوریڈا کے فش اینڈ وائلڈ لائف محکمے کی جانب سے شروع کیے گئے پائتھون چیلنج میں سب سے لمبا اژدھا مارنے والے کو ایک ہزارڈالرجبکہ سب سے زیادہ اژدھے پکڑنے والے کو ڈیرھ ہزارڈالرانعام دیا جائیگا۔ مہینہ بھرچلنے والے اس چیلنج کے لیے امریکہ کی پچیس مختلف ریاستوں سے لوگ یہاں پہنچے ہیں جبکہ ستر سالہ ڈیموکریٹک سینیٹر بل نیلسن بھی اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن فیس پچیس ڈالر مقرر کی گئی ہے جسکے بعد باقاعدہ ٹریننگ کے ذریعے لوگوں کو اس مقابلے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن