نیویارک میں وزیرخارجہ حناربانی کھر نےسلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، محض فوجی کارروائی کافی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اورمسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف پختہ عزم کررکھاہے، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے اہم اقدامات کیے۔بھارت کی جانب سے جنگجوانہ بیانات کے باوجود پاکستان کا رویہ مفاہمتی ہے۔ حنا ربارنی کھر نے عالمی برادری سے توانائی کے بحران کے حل کے لیے مدد کا بھی مطالبہ کیا۔