کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ منورحسین نے بیکری تشدد کیس کی سماعت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی بیکری ملازم عرفان اوربیکری مالک نے تمام ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علی عمران سمیت ایلیٹ فورس کے اہلکاراورپرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اس واقعہ میں ملوث نہیں۔ مدعی کے بیان کے بعد اب ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا کوئی جوازنہیں لہذا انہیں اس کیس سے بری کردیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد علی عمران سمیت تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔ علی عمران اور ایلیٹ لے سات جوانوں پر ڈیفنس لاہورمیں ایک بیکری ملازم پرتشدد کا الزام تھا تاہم مدعیوں نے انہیں بے قصورقراردے دیا تھا۔
لاہورکی مقامی عدالت نے بیکری تشدد کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران سمیت تمام ملزمان کوبری کردیا۔
Jan 16, 2013 | 12:57