محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت اورکشمیرمیں بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کل سے گوجرانولہ اورلاہورڈویژن میں بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مری، مالاکنڈ، ہزارہ اورگلگت بلتستان میں برف باری کا امکان ظاہرکیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی دس، پارا چنارمیں منفی نوریکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت اسلام آباد اورلاہورمیں تین، پشاورمیں چار، کراچی میں چودہ اورمری میں منفی دو رہا ہے۔