لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے گیس چوری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گوجرانوالہ کی نجی فیکٹری کے مالکان نے تین کروڑ روپے کی گیس چوری کی اور محکمے کی جانب سے کارروائی کے باوجود ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی اینٹی کرپشن اور آر پی او گوجرانوالہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے اکیس جنوری کو طلب کر لیا۔