گزشتہ روزباڑہ عالم گودرمیں قتل ہونے والے اٹھارہ افراد کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ باڑہ سے گورنر ہاؤس تک پیدل مارچ کیا اور دھرنا دیا۔ دھرنے میں باڑہ سے تعلق رکھنےوالےسینکڑوں طلباء بھی شامل ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کا نوٹس لیں اورملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں، ورنہ دھرنا جاری رہیگا۔ اس موقع پرسکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےہیں اوربلیوایریا کومکمل طورپرسیل کردیا گیا ہے۔