شہری کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر سابق ایس ایچ او لوئرمال کی عدالت طلبی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے شہری عارف کو منشیات کے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے والے سابق ایس ایچ او تھانہ لوئرمال احمدگورائیہ وغیرہ کو اٹھائیس جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز پراسیکیوٹر نسیم احمد نے ایڈیشنل سیشن جج جاویدالحسن چشتی کی عدالت میں چالان پیش کر دیا ملزم احمد گورائیہ نے مخالفین سے سازباز کرکے عارف پر پندرہ کلو منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن