ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افسروں اور اہلکاروں میں امدادی چیکوں کی تقسیم

Jan 16, 2013

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی موٹر وے پولیس رائے الطاف نے کہا ہے کہ بہادر، ذمہ دار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جائے گا۔ ان خےالات انہوں نے گزشتہ روز قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے موٹر وے پولیس سینٹرل زون کے افسران و اہلکاروں میں انعامی رقم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ پٹرولنگ آفیسر زاہد مقصود کو تین لاکھ روپے ، تنویر اصغر اور یٰسین جوئیہ کو دو دو لاکھ روپے، پٹرولنگ افسران رائے حسن اور عامر کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک اور تعریفی اسناد دیں گئیں۔ 

مزیدخبریں