پہلی دفعہ ایسا الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے کہ جس پر سب کو اتفاق ہے،تاہم نگران حکومت کے قیام اور انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے: نواز شریف

رائیونڈ: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا پہلی دفعہ ایسا الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے کہ جس پر سب کو اتفاق ہے،تاہم نگران حکومت کے قیام اور انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہر سیاسی تبدیلی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی آئندہ حکومت آزادانہ انتخابات کے زریعے آئے گی۔ انہوں نے کہا پہلی دفعہ ایسا الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے کہ جس پر سب کو اتفاق ہے،تاۃم نگران حکومت کے قیام اور انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔ میاں نواز شریف نے کہا عوام کو در پیش مسائل کے حل کے لئے موثر لائحہ عمل بنایا جائے۔ عوام کو در پیش مسائل کے حل کے لئے موثر لائحہ عمل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا جا رہا ہے لیکن انتخابات میں عوام کو بلا خوف و خطر رائے کا موقع دیا جائے۔ اجلاس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، محمود اچکزئی، غلام مصطفیٰ کھر ، سلیم سیف اللہ , پیر اعجاز ہاشمی , طلال بگٹی اویس نورانی اور دیگر رہنما شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن