اسلام آباد (وقت نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ افغان طالبان سے غیررسمی رابطہ ہے۔ افغانستان کے امن عمل کو فروغ دینے کیلئے افغان قیدی بھی رہا کئے، افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ امن پر یقین رکھنے والے طالبان گروہ سے مذاکرات کریں گے۔ امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک مذاکرات رواں ماہ 27جنوری کو ہوں گے۔ ڈی جی ایم اوز کانفرنس کے بعد لائن آف کنٹرول پر صورتحال بہتر ہے، مشرف کے معاملے پر کوئی بیرونی دباﺅ نہیں۔ بھارت اور افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے چھ ماہ میں افغان صدر سے چھ ملاقاتیں کی ہیں۔ افغان مصالحتی عمل میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنائیں گے اگر سپرپاور افغانستان میں طالبان کو شکست نہیں دے سکی تو ہمیں بھی طالبان سے بات کرنا ہو گی۔
سپر پاور طالبان کو شکست نہیں دے سکی ہمیں بھی مذاکرات کرنا ہونگے: سرتاج عزیز
سپر پاور طالبان کو شکست نہیں دے سکی ہمیں بھی مذاکرات کرنا ہونگے: سرتاج عزیز
Jan 16, 2014