پانچ برسوں میں ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے : شہباز شریف

پانچ برسوں میں ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف نے کہا ہے کہ شہرےوں کو بےمارےوں سے محفوظ رکھنے کے لےے پےنے کے صاف پانی کی فراہمی بے حد ضروری ہے۔ صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت شہرےوں کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ آئندہ پانچ سالوں مےں صوبے کے ہر گھر تک پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنائےں گے۔ صاف پانی پراجےکٹ کے تحت تمام اضلاع مےں واٹر فلٹرےشن پلانٹس لگائے جا رہے ہےں۔ قرشی انڈسٹرےز کی جانب سے 77 کروڑ روپے مالےت کی پانی صاف کرنے والی دوائی کی اےک کروڑ بوتلوں کی فراہمی نےک کام ہے اور اس کارخےر مےں حصہ لےنے والے دنےا اور آخرت دونوں کما رہے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے قرشی انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر قرشی انڈسٹرےز اور پارنٹرز نے 77 کروڑ روپے مالےت کی پانی صاف کرنے والی دوائی آب نقرہ (Aab-e-Nuqra) کی اےک کروڑ بوتلےں عوام کے لئے مفت فراہم کرنے کا اعلان کےا۔ وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرشی انڈسٹرےز اور پارنٹرز کی جانب سے پانی صاف کرنے والی دوائی کی فراہمی پر شکرگزار ہےں۔ اس کارخےر مےں حصہ لےنے والوں کا انسانےت کی خدمت کا جذبہ لائق تحسےن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرشی انڈسٹرےز کی جانب سے واٹر پےوریفکشن پلانٹس کا منصوبہ بھی سود مند ثابت ہوگا تاہم ےہ منصوبہ سٹےٹ آف دی آرٹ ہونا چاہئے۔ وزےراعلیٰ نے مشےر صحت خواجہ سلمان رفےق کی سربراہی مےں کمےٹی تشکےل دےتے ہوئے کہا کہ کمےٹی پانی صاف کرنے والی دوائی کے استعمال اور عوام الناس مےں تقسےم کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ جن علاقوں مےں آلودہ پانی کے زےادہ مسائل ہےں وہاں ترجےحی بنےادوں پر اس دوائی کا استعمال کےا جائے۔ دوائی کے استعمال کی مانےٹرنگ کی جائے اور اس کے نتائج کے بارے مےں مجھے بھی آگاہ کےا جائے۔ عوام کو پانی صاف کرنے والی دوائی کے بارے میں آگاہی دےنے کے لےے ضلع اور تحصےل کی سطح پر سےمےنارز کا اہتمام کےا جائے۔    قرشی انڈسٹرےز کے اقبال احمد قرشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لےے ہمےں ملکر کا م کر نا ہے۔ حکومت اور عوام ملکر ہی فلاحی منصوبوں کو کامےابی سے آگے بڑھا سکتے ہےں۔ شہرےوں کو بےمارےوں سے بچانے کے لئے صاف پانی کی فراہمی مےں حکومت سے تعاون جاری رکھےں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعلی شہباز شرےف اور ان کی ٹےم کی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کارکردگی قابل ستائش ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شرےف سے مےونسپل سروسز کی فراہمی کے شعبہ سے وابستہ بےن الاقوامی ماہرےن کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چےت ہوئی۔ شہباز شرےف نے بےن الاقوامی ماہرےن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےونسپل سروسز کے شعبہ سے وابستہ ماہرےن کی لاہور آمد پر خےر مقدم کرتے ہےں۔ شہرےوں کو بہترےن مےونسپل سروسز کی فراہمی نہاےت اہمےت کی حامل ہے۔ پنجاب حکومت شہرےوں کو پےنے کے صاف پانی اور دےگرشہری سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کر رہی ہے۔ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے اور واسا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بےن الاقوامی ماہرےن کے تجربات سے فائدہ اٹھاےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بےن الاقوامی ماہرےن کی مشاورت سے فراہمی و نکاسی آب کے نظام اور واسا کو متحرک ادارہ بنانے کے لئے روڈ مےپ وضع کےا جائے۔ وزےراعلیٰ نے واسا کو فعال اور متحرک ادارہ بنانے کے لےے کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ کمےٹی ماہرےن کی مشاورت سے فراہمی و نکاسی آب کے نظا م کی اصلاح کے لےے قابل عمل روڈ مےپ وضع کرے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گزشتہ روز ایمریٹس بشپ ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کی تعمیروترقی میں مسیحی برادری کا کردار لائق تحسین ہے۔ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کےلئے جامع اقدامات کئے ہیں۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن