خضدار (آئی این پی) خضدار میں ایف سی اور لیویز کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین مبینہ اغوا کار مارے گئے جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا، دو طرفہ فائرنگ میں ایف سی افسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔خضدار کے مختلف علاقوں سے دس افراد کو اغوا کیا گیا ہے، سکیورٹی اداروں نے اغوا کاروں کی زیدی کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر لیویز اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تین مبینہ ملزمان مارے گئے جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی افسر سمیت تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں
خضدار/آپریشن