کراچی (وقت نیوز) 20 جنوری سے سندھ میں پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز سندھ نسیم منیر نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں حصہ نہیں لیں گی۔ ہمیں 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔