ایس پی چوہدری اسلم کی المناک موت میں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کا شبہ

Jan 16, 2014

کراچی (این این آئی) ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی المناک موت کے پیچھے امریکی بلیک واٹر کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق طالبان کے اعلان قتل کے شواہد میں دم نہیں ہے حساس اداروں کی طرف سے بلیک واٹر پر شبہ کا اظہار کیا گیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ بلیک واٹر اسلم چوہدری بلیک واٹر کے ساتھ وابستگی چاہتے تھے شہر بھر کی سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں بلیک واٹر کے مرکزی  امریکی حکام چوہدری اسلم سے رپورٹ چاہتے تھے ،بھاری معاوضہ کی پیشکش کے باوجود چوہدری اسلم نے انکار کیا تھا ۔ اطلاع  ہے کہ امریکی بلیک واٹر کے لوگوں کے ایسے طالبان سے رابطوں کی اطلاع ہے جو کراچی میں امریکی اشاروں پر کام کرتے ہیں ، چوہدری اسلم نے امریکی رابطوں میں رہنے والے طالبان کے خلاف کئی بڑی کارروائیاں کی تھیں ۔ گھر پر ہونے والی دہشت گردی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔جان لیوا واقعہ بھی امریکی بلیک واٹر کے لوگوں کی کارستانی پر شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ اسلم چوہدری کے ساتھ کام کرنے والے کئی افراد کے امریکی بلیک واٹر سے رابطوں کا ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے ۔وزیرِ اعظم نے ایک بڑے حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد چوہدری اسلم کے چھا پوں اور پکڑے گئے افراد کی مکمل فہرست بھی طلب کر لی ہے ۔چوہدری اسلم کی ہلاکت میں غیر ملکی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ چوہدری اسلم کئی محاذوں پر بیک وقت دہشت گردوں سے نبرد آزماتھے ،تاہم حساس اداروں کی جانب سے جلد چوہدری اسلم کی ہلاکت کے اسباب سامنے آنے والے ہیں۔

مزیدخبریں