وہاڑی: مضر صحت کھانا کھانے سے 4 بہن بھائی جاں بحق

Jan 16, 2014

 وہاڑی + لاہور (نامہ نگار+خصوصی رپورٹر) مبینہ زہریلا مضر صحت کھانا کھانے کے واقعہ میں سعودیہ میں مقیم محنت کش کے میلسی فدہ ٹائون میں رہائشی چار بچے  جاں بحق ہو گئے۔ واقعات کے مطابق گزشتہ رات سعودیہ میں مقیم حق نواز کے 10سالہ بیٹے زاہدنواز 9 سالہ حمیرا بی بی 14سالہ مجاہد نواز اور 16سالہ سمیرا بی بی کوگز شتہ رات اپنے گھر واقع بستی نور فدہ ٹائون میں کھا ناکھانے اور دودھ پینے کے بعد مبینہ طور پر اچانک طبیعت خراب ہو گئی تو چاروں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے سرسری معائنہ کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ریفر کردیا 10سالہ بیٹا زاہد نواز فوری  دم توڑ گیا جبکہ با قی بالترتیب مجاہد نواز حمیر ابی بی اور 16سالہ سمیرا بی بی سب باری باری ہلاک ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ سے ایک مر تبہ پھر میلسی فد ہ ٹائون کی فضاء سو گوار ہو گئی ہے۔ یا د رہے کہ فد ہ ٹائون میں چھ ماہ قبل بھی تاریخی نو عیت کا زہر خورانی کا واقعہ ہو ا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دود ھ میں زہر ملایا گیا تھا کیو نکہ بچوں نے کھانے کے بعد دودھ بھی پیا تھا جبکہ باقی گھروالوں نے صرف کھاناکھایا تھا پولیس مصروف تفتیش ہے تاہم مقدمہ تا حال درج نہیں کیاگیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز  شریف نے میلسی میں زہریلا کھانا کھانے  سے 4 بچوں کے جاں بحق  ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ  افسوسناک واقعہ  کی ہر پہلو  سے تحقیقات کی جائیں۔ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہسپتال میں زیر علاج بچوں کو علاج معالجے کی بہترین  سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں