چنیوٹ (نامہ نگار) تحریک ختم نبوت میں نوائے وقت کا کردار انتہائی قابل تحسین رہا۔ نوائے وقت کے مدیر ڈاکٹر مجید نظامی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ عالمی مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنماؤں سید عطاء المہیمن شاہ بخاری، ناظم اعلیٰ عبداللطیف خالد چیمہ سید محمد کفیل شاہ بخاری نے ختم نبوت کانفرنس اور جلوس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جب بھی کوئی سیاسی یا مذہبی تحریک چلی ڈاکٹر مجید نظامی کی سرپرستی میں نوائے وقت نے ہمیشہ اہم اور منفرد کردار ادا کیا جسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وہ ایک سچی محب وطن شخصیت ہیں۔ ہم ان کی درازی عمر کی دعا مانگتے ہیں۔