او جی ڈی سی ایل کی 44 فیلڈز پر ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس جلنے سے ضائع

او جی ڈی سی ایل کی 44 فیلڈز پر ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس جلنے سے ضائع

اسلام آباد (راجہ عابدپروےز/خبرنگار) گےس کی شدےد کمی کے شکار ملک مےں اوجی ڈی سی اےل کی 44 فےلڈز پراےک ٹرےلےن کےوبک فٹ سے زےادہ گےس جلا کر ضائع کردی گئی ہے۔ ان فےلڈز مےںاےسوسی اےٹڈ گےس کے مجموعی ذخائر ڈےڑھ ٹرےلےن ہےں، باقی ذخائر کو بھی جلانے کا عمل جاری ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے گےس کے ضےاع اور معاہدے کے باوجود سسٹم مےں شامل نہ کرنے پر اوجی ڈی سی کیخلاف کارروائی کا فےصلہ کرلےا ہے۔ نوائے وقت کو ملنے والی دستاوےزات مےں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اےسوسی اےٹڈ گےس جو کہ زمےن سے کروڈ آئل نکلتے وقت نکلتی ہے، کو گزشتہ کئی سالوں سے استعمال مےں نہےں لاےا جا رہا جبکہ گھروں مےں استعمال ہونے والی عام گےس 7 سو سے 9 سو بی ٹی ےو کوالٹی کی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ متعدد فےلڈز سے انتہائی کم بی ٹی ےو ےعنی 4 سو بی ٹی ےو حامل کی روائتی گےس بھی نکلتی ہے اور ےہ گےس بھی سوئی نادرن اور سوئی سدرن گےس کمپنی کے پائپ نیٹ ورک مےں شامل ہورہی ہے مگر انتہائی اعلیٰ کوالٹی کی اےسوسی اےٹڈ گےس کو فےلڈز پر ہی جلادےا جاتا ہے۔ ایسی گےس کو فلےئر گےس بھی کہا جاتا ہے جس سے اب تک ملک کو کئی ٹرےلےن روپے کا نقصان پہنچاےا جاچکا ہے۔ اوجی ڈی سی اےل نے اس گےس کو بھی پروڈکشن مےں شامل کررکھا ہے مگر حکومت کو اس گےس کی مد مےں اب تک اےک روپےہ بھی ادا نہےں کےا گےا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اےسوسی اےٹڈ گےس کو اگر کھلی منڈی مےں فروخت کرنے کیلئے پےش کےا جائے تو خرےداروں کی لائنےں لگ جائےں مگر اےسا نہےں کےا جا رہا۔ اس مقصد کیلئے فےلڈز پر چند اضافی مشےنری کی ضرورت ہوتی ہے مگر اوجی ڈی سی اےل نے اےسا نہےں کےا۔
گیس ضائع

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...