خان گڑھ (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے نوابزادہ افتخار احمد خان کے گھر ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی، پرائز بانڈز، قیمتی پارچات لوٹ لئے۔ واردات بدھ کی شام مغرب اور عشاءکے درمیان ہوئی۔ 5 نامعلوم ڈاکو نوابزادہ افتخار احمد خان کے گھر واقع گلیکسی ٹاﺅن بوسن روڈ ملتان میں مغرب کے بعد عقبی سمت سے اندر داخل ہوئے اور گھر میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔ نوابزادہ افتخار اور نوابزادہ عدنان دو روز سے آبائی گاﺅں خان گڑھ موجود تھے۔ اطلاع ملنے پر وہ خان گڑھ سے ملتان پہنچ گئے جبکہ پولیس تھانہ گل گشت ملتان بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی۔
نوابزادہ افتخار/ ڈکیتی