نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نجی کمپنی کے چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ کو قتل کر دیا

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نجی کمپنی کے چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ کو قتل کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور میں نجی کمپنی کے چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔ معلوم ہوا ہے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں سرور روڈ کا 42 سالہ علی حسین گاڑی نمبر 2444 میں سوار ہو کر جا رہا تھا فردوس مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے علی حسین شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار علی حسین پر فائرنگ کرنے کے فوری بعد فرار ہو گئے اور نقدی، موبائل سمیت کوئی چیز اپنے ساتھ نہیں لیکر گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے علی حسین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف حوالوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہو سکتا ہے واقعہ کسی دشمنی کا نتیجہ ہو تاہم تفتیش مکمل ہونے پر اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔
اکا¶نٹنٹ قتل

ای پیپر دی نیشن