پولیس میں تبادلے، سندھ حکومت رینجرز میں چپقلش کا وزیراعظم نوٹس لیں: الطاف چودھری اسلم کی بیوہ کو فون، 18 جنوری کو یوم خراج عقیدت منایا جائیگا: رابطہ کمیٹی

پولیس میں تبادلے، سندھ حکومت رینجرز میں چپقلش کا وزیراعظم نوٹس لیں: الطاف چودھری اسلم کی بیوہ کو فون، 18 جنوری کو یوم خراج عقیدت منایا جائیگا: رابطہ کمیٹی

Jan 16, 2014

لندن (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان چپقلش کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے حکومت سندھ کی جانب سے پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے بعد صوبائی حکومت اور رینجرز کے مابین غلط فہمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے چوہدری اسلم اور دیگر پولیس اہلکاروں کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ مسئلہ چھیڑا گیا ہے۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے چودھری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے چودھری اسلم کی بیوہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ چودھری اسلم شہید کے قتل کی سازش سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ آزمائش کی اس گھڑی میں آپ نے جس طرح ہمت و جرا¿ت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔ ادھر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ چودھری اسلم شہید اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18 جنوری کو یوم خراج عقیدت منایا جائے گا۔ لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں چودھری اسلم کو شہید کیا گیا وہاں گلدستے اور پھول رکھے جائیں گے اور شمعیں روشن کی جائیں گی۔
رابطہ کمیٹی

مزیدخبریں