اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے گائوں جاکر ان کے والد سے تعزیت کی اور شہید اعتزاز حسن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق صدر کی جانب سے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے والد کو 10 لاکھ روپے بھی پیش کئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پی کے کے سیکرٹری جنرل انجینئر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شہید اعتزاز حسن کے خاندان سے سابق صدر کی آصف زرداری کی جانب سے بہادری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اعتزاز حسن نے رضاکارانہ طور پر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اس طرح انہوں نے دہشت گردوں کیخلاف ایک مضبوط سیاسی بیان بھی دیا اور کچھ پارٹیوں کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف قومی بیان کو کمزور کرنے کی کوششوں کو رد کردیا۔
زرداری کی ہدایت پر فرحت اللہ بابر کی اعتزاز حسن کے والد سے تعزیت، 10 لاکھ روپے پیش کئے، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
Jan 16, 2014