اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت معیشت کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا‘ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اجلاس میں ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بگاڑ کیلئے اقدامات قبول نہیں۔ ایکسچینج کمپنیوں کے مسائل حل کریں گے۔ ایکسچینج کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے گورنر سٹیٹ بنک اجلاس بلائیں‘ سونے کی نئی پالیسی آنے سے سونے کی درآمد میں اضافہ ہوا۔ سونے کی درآمد کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے گی۔ ایف آئی اے ایکسچینج کمپنیوں کی چھان بین سٹیٹ بنک سے مل کر کرے گی۔
ایکسچینج کمپنیوں کے مسائل حل کرینگے‘ روپے کی قدر بگاڑنے کے اقدامات قبول نہیں: اسحاق ڈار
Jan 16, 2014