بہار (ثناء نیوز) بھارتی ریاست بہار میں علما نے اعلان کردیا ہے کہ وہ شرابیوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھائیں گے، اکثریت لوگوں کے خیال میں شراب پینا تو ویسے بھی اچھی بات نہیں لیکن مشرقی ریاست بہار میں اب مرنے کے بعد بھی شرابیوں کی خیر نہیں، وہاں بعض علماء نے اعلان کیا ہے کہ وہ شرابیوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھائیں گے۔ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ صرف ان لوگوں کی نماز نہیں پڑھائی جائے گی جو نشہ کرتے تھے یا پھر ان کی جن کا انتقال نشے میں ہوا۔
شرابیوں کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائیں گے بھارتی ریاست بہارکے علما کا اعلان
Jan 16, 2014