خےرپور ٹامےوالی(ثناءنیوز)جشن مےلاد النبی کے جلوس مےں شرکت کے دوران دو موٹر سائکلےں آپس مےں ٹکرا گئےں پےچھے سے آنے والے ٹرالر نے موٹر سائےکل سواروں کو کچل دےا تےن افراد جاں بحق اےک شدےد زخمی ہو گےا، جسے بہاولپور وکٹورےہ ہسپتال مےں داخل کرا دےا گےا جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءنے ڈرائےور کو معاف کر دےا ۔ تفصےل کے مطابق خےرپور ٹامےوالی کے نواحی ضلع جمانی بستی ٹانوری کے رہائشی 22 سالہ علی شےر ، 18 سالہ محمد شہباز ، 14 سالہ محمد سجاد ، 13 سالہ شبےر احمد دو موٹر سائےکلوں پر سوار ہو کر حاصلپور روڈ پر جشن عےد مےلاد النبی کے جلوس مےں شرکت کے لئے جا رہے تھے تےز رفتاری کے باعث دونوں موٹر سائےکل آپس مےں ٹکرانے سے نےچے گر پڑے اور پےچھے سے چند قدم کے فاصلے پر آنے والے ٹرالر کے نےچے آ گئے ۔ موٹر سائےکل سوار 22 سالہ علی شےر موقع پر جاں بحق ہو گےا جبکہ تےن افراد کو زخمی حالت مےں بہاولپور وکٹورےہ ہسپتال مےں لے کر جا رہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے دو نوجوان راستے میں دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
نوجوان کچلے گئے