ملتان (این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جشن میلاد النبی کے موقع پر وہ طالبان کو بھی سنت رسول پر عمل کی دعوت دیتے ہیں۔ ملتان میں دستار بندی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو لاقانونیت اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے جس سے نکلنے کا واحد حل نبی کریم کی پیروی میں ہے۔ طالبان کی جانب سے حملوں کی دھمکی کے سوال پرانہوں نے کہا کہ وہ طالبان کو بھی دعوت دیں گے کہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کریں۔ انہوں نے دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماو¿ں سے کہا کہ وہ آج کے دن اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیں۔
یوسف گیلانی