لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے مقابلوں میں حصہ لیا۔ مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑےوں میں سے 15775 کامیاب قرار پائے اور اگلے مرحلے کے لئے کوالےفائی کر لیا۔لاہور میں منی مےراتھن دوڑ کے مقابلوں کے علاوہ کماہاں فیروزپورروڈ پر صحت مند بچہ کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں محمد ابراہیم پہلے، زویابٹ دوسرے نمبر پر رہے۔مقابلہ جیتنے والے بچوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ لاہور ڈویژن کے اضلاع شیخوپورہ ، قصور اور ننکانہ صاحب میں 7,968 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے جن میں سے 150 نے کامیابی حاصل کی۔
یوتھ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ ختم‘ 15775 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
یوتھ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ ختم‘ 15775 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
Jan 16, 2014