محمدآصف نے ویناملک کوشادی کی مبارکباددینے سے انکارکردیا

محمدآصف نے ویناملک کوشادی کی مبارکباددینے سے انکارکردیا

Jan 16, 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)سابق کرکٹرمحمدآصف نے اداکارہ ویناملک کوشادی کی مبارکباد دینے سے انکار کر دیا، اپنی فلم کی کامیابی پر پر امید ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد آصف نے کہاکہ میری نئی فلم”انڈیامیں لاہور“ ضرورکامیاب ہوگی ۔ وینا ملک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ وینا ملک کا کردار سب کے سامنے ہے وینا ملک کو شادی کی مبارکباد نہیں دونگا۔ پاکستان بھارت فلم انڈسٹری کا اشتراک دونوں ممالک کو قریب لا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی صورتحال اس وقت بہتر نہیں۔ دونوں ممالک کی فلمی صنعت اس وقت پیار اور امن کے پیغام کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں