لاہور: سکول کے باہر بیریئر پر دھمکی آمیز خط، والدین بچوں کو واپس لے گئے

Jan 16, 2015

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) لاہور کے علاقے راج گڑھ میں گرلز سکول کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر والدین میں خوف و ہراس  پھیل گیا۔ پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔  جمعرات کو  نامعلوم افراد نے سکول کے باہر بیرئیر پر دھمکی آمیز خط چسپاں کر دیا جس کی وجہ سے صبح آنے والے طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور والدین اپنے بچوں کو لیکر گھر چلے گئے۔ سکول انتظامیہ نے فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سکول پہنچ گئی اور راج گڑھ کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے سکول کا دورہ کیا اور بچوں کی حواصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  میں بلال یاسین نے کہا پنجاب حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ اس طرح کے واقعات سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کررہی ہے۔ اس موقع پر بچوں کے والدین نے سکول کے باہر شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ایسی خوف وہراس کی فضاء کو ختم کیا جائے۔

مزیدخبریں