شیری رحمن کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ خارج ہونے پر ہائیکورٹ نے انہیں نوٹس جاری کر دیا‘ وضاحت طلب

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کی مرکزی رہنما شیری رحمن کے خلاف توہین رسالت کے مقدمہ کے خارج کئے جانے کے معاملہ پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے فروری کے دوسرے ہفتہ میں وضاحت طلب کر لی ہے۔ عدالت عالیہ میں معاملہ ڈویژن بنچ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ میں سابق وفاقی وزیر شیری رحمن نے درخوست ائر کی تھی ان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ ملتان میں تھانہ چہلیک میں درج کیا گی تاہم اس مقدمہ کو خارج کر دیا گیا۔ اخراج مقدمہ کے خلاف مدعی مقدمہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا۔ عدالت عالیہ نے مقدمہ کے اخراج کے خلاف حکم سناتے ہوئے مقدمہ کی دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا جو سراسر زیادتی ہے۔ عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے اس استدعا پر سنگل بنچ کو مقدمہ کی دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا تھا جس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی۔
شیری رحمن کیس

ای پیپر دی نیشن